پاکستانی مقبوضہ کشمیر: آٹاسبسڈی،طلباء یونین بحالی کے لیے اسمبلی کی طرف مارچ کریں گیا،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی

0
79

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں آٹاسبسڈی،طلباء یونین بحالی کے لیے مظفر آباد میں مارچ کا اعلان،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات نے کہا کہ5جولائی کو آٹے پر سبسڈی اور طلبائیونین کی بحالی کے لیے بھرپور قوت سے مظفرآباد اسمبلی کی طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کے 5جولائی کو طلباء اور محنت کشوں کی لڑاء کو عملاً جوڑتے ہوئے مظفرآباد اسمبلی کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور مطالبات کے حق کے لیے اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کے محنت کش عوام روٹی کے نوالے کو ترس رہی ہے اور حکمران اپنی تنخواہوں میں اضافے کے بل منظور کروا رہی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے مظفرآباد میں بیٹھے اسمبلی ممبران عوام کے لیے نہیں بلکے اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ لحاظہ محنت کش عوام کو اپنی لڑائی لڑنے کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ نیشنل عوامی پارٹی/نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن 5جولائی کو آٹے پر سبسڈی کی بحالی، طلباء یونین کے الیکشن منعقد کروانے سمیت 10نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ لے کر مظفرآباد اسمبلی کی طرف بھرپور لانگ مارچ کریں گے۔
لیاقت حیات نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کے کارکنان۔5جولائی کی بھرپور تیاری کریں اور طلباء اور محنت کشوں کو اس تحریک سے جوڑنے کے لیے دیہاتوں، شہروں اور تعلیمی اداروں میں کیمپ لگائیں۔ 5جولاء کا دن طلباء اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں