پاکستان:اسلام آباد بار کی ایمان مزاری سے لاتعلقی باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی

0
52

ہیو من رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایمان مزاری سے لاتعلقی کے اظہار کو تشویشناک قرار دیا۔

ایچ آر سی پی نے اپنے جاری بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد بار کا اظہار لاتعلقی باعث تشویش ہے کیونکہ ایمان پر فوج کیخلاف بیان دینے کی جھوٹی ایف آئی آر درج ہے۔ایچ آر سی پی ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے کیونکہ ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی وجہ فوج کی سیاست میں مداخلت اور ایمان مزاری پر طلبہ کی جبری گمشدگیوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کرنے والوں کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہیں اور ان کا کام ہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائے۔ ہیومن رائٹس آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں