مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج پر مزید حملے8 ہلاک،بی ایل ایف اور بی این اے نے ذمہ داریاں قبول کر لیں۔

0
239

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور،پروم میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔
جبکہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے ضلع کیچ میں دو فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں ایک فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم،کیل کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات 11بجے کیچ تربت کے علاقے گوگدان پْل کے مقام پر قابض فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ فوجی گاڈی کے اندر جاگرا، اس حملے کے نتیجے میں گاڈی میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں