پاکستانی مقبوضہ کشمیر: پولیس فیسٹول کا رسہ کشی کا فائنل میچ، فوج کی بدمعاشی پر انکی دُلائی

0
67

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ چک ایرپورٹ پر تین روزہ پولیس فیسٹول کہ آخری روز رسہ کشی کا فائنل میچ میں پاکستانی فوج کی بد معاشی،پاکستانی فوج اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

پاکستانی فوج اور پونچھ پولیس کہ درمیان کھیلا جانے والا میچ جھگڑے کی نظر ہو گیا۔فوج نے پہلے ٹاس ہارنے پر اعتراض کیا اور جس جگہ پر رسہ کشی کے باقی میچ کھیلے گے وہاں کھیلنے سے انکار کیا۔جب الگ جگہ پر میچ شروع ہوا تو فوج نے دھاندلی کرتے ہوے 11 سے زیادہ کھلاڑی شامل کرکہ میچ جیتا جس پر پولیس نے شدید اعتراض کیا اسکے بعد فوج نے نعرہ بازی اور ڈھول کی تھاپ پر جشن منانا شروع کیا تو پولیس کے جوانوں نے ڈھول بند کروا دیے جس پر تصادم شروع ہو گیا پولیس کہ جوان آپے سے باہر ہوگے اور لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔اور پاکستانی فوج کے جوانوں کی دھلائی کر ڈالی۔اس دوران Ssp پونچھ اور دیگرسنیئر پولیس آفیسران نے پولیس کو کنٹرول کیا اور حالات کو قابو کیا۔اس سے پہلے فوج کی ٹیم کرکٹ اور والی بال کے فائنل میچ ہار چکی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں