پاکستانی مقبوضہ کشمیر: بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 15 جون کو احتجاجی مظاہرہ ہو گا

0
39

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بجلی کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف پندرہ جون کو احتجاجی مظاہراورجلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

جموں کشمیر ورکرز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کواپنے حقوق کیلئے لئے،ظالمانہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور اپنے وسائل پر اپنے کنٹرول کے لئے احتجاج کا حصہ بنیں۔

کہا گیا کہ کشمیری عوام کو قابض کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گا،اپنی آنے والی نسلوں کے شاندار مستقبل کے لئے، بیان میں کہا گیا کہ اس کے سوا عوام کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں،جموں کشمیر ورکرز پارٹی کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی میٹنگ پندرہ جون کو شام 7:30 بجے ویو پوائنٹ سے چوک شہیداں تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا چوک میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا شہریوں کی آگاہی کے لئے ہزاروں ہیڈ بل شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے شہریو ں کو اپنے حقوق کی لڑائی خود لڑنا ہو گی غاصب تمہارے حقوق آسانی سے بازیاب نہیں کرے گا یہ لڑائی تمہیں ہر حال میں لڑنی ہے اور جیتنی ہے کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں