مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوجی جارحیت جاری،ایک شخص ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ہاتھوں زخمی

0
78

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فوج کی زمینی فضائی جارحیت جاری ہے جبکہ ضلع آواران ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی تشدد سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے گاؤں کنڈری میں پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شیرا ولد احمد نے کنڈری کے رہائشی عبدالغفور ولد بادین کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔متاثرہ شخص کے لواحقین اسے مشکے کے مقامی ہسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص کی کہ شدید تشدد کی وجہ سے عبدالغفور کا جبڑا ٹوٹ گیا ہے اور کئی دانت اپنی جگہ سے ہل گئے ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ اسے مزید علاج کے لیے خضدار منقتل کیا جائے۔

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے منجرو، پاچنان اور قلات شور پارود میں آپریشن کی جارہی ہے۔ علاقے میں فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی فوج اتاری جارہی ہے علاوہ ازیں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں