پاکستان: شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ ایک اہلکار ہلاک

0
91

پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اورنامعلوم افرادکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز ہلاک ہو گیا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 25 سالہ سپاہی امتیاز کوٹلی ستیاں کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں