مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج کا کئی علاقوں میں زمینی و فضائی جارحیت جاری

0
73

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ،ضلع بولان اور ضلع کیچ میں پاکستان فوج کی جانب سے فضائی اور زمینی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان تاوے, ہنہوں, جری شم جبکہ کوئٹہ میں زرغون اور آس پاس کے علاقوں پاکستانی فوج نے زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔آپریشن میں بڑی تعداد میں فورسز کی پیدل و گاڑیوں پر مشتمل دستے حصہ لے رہے ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں دیکھا گیا ہے۔پاکستان فوج کے پیدل دستے بولان میں پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی کی پہاڑی علاقے میں گذشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ مذکورہ علاقے کے پہاڑی علاقے میں فوجی گاڑیوں کی آمد رفت بھی دیکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں