مقبوضہ بلوچستان:کول مائن کمپنی کے چار ملازم اغواء

0
68

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے نامعلوم مسلح افراد نے حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے چار ملازمین کو اغواء کرلیا ہے۔

مسلح افراد کے ہاتھوں اغواۂونے والے شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی ہاتھوں اغواء ہونے والے کمپنی ملازمین میں دو مائننگ انجینئرز ہیں۔

کوئٹہ پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ غیر مقامی ملازمین کی اغواء گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ پولیس تھانہ کی حدود پیش آیا تھا پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے-مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ شب 20 سے 25 مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور مائن منیجر شیر بہادر کے گھر سے مائن منیجر سمیت چاروں افراد کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں