پاکستان:راولپنڈی میں طالب علم فیروزبلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی، کیمپ قائم

0
152

بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ ماہ ایرڈ یونیورسٹی کیمپس سے اغوا ہونے والے بلوچستان کے 17 سالہ طالب علم فیروز بلوچ کی رہائی کیلئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء میں لاپتہ فیروز بلوچ کے والد نور بخش بلوچ بھی دھرنا کیمپ میں اپنے بیٹے کے انتظار میں ہیں۔

اس موقع پر بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ 17 سالہ فیروز بلوچ ایک غریب گھرانے سے ہے۔ اس کے دوستوں اور خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی زندگی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ہم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصاً طلباسے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہوں اور فیروز بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کریں۔

فیروز بلوچ کی بایابی کیلئے بی ایس سی کی جانب سے ایک پیس واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فیروز بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں