پاکستان: کراچی میں سی ٹی ڈی کاعلیحدگی پسندتنظیم کے چار افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

0
72

پاکستان کے صوبہ سندھ کے راجدانیی کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مشتبہ افراد کی گرفتار ی کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ایک علیحدگی پسند تنظیم، ایک کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور ایک کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم کے ملزمان سرمد علی اور ثنا ریل کی پٹری پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔اور ملزمان کا صدر اور بولٹن مارکیٹ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی قوی شبہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیاری گینگ وار کے ملزم نعیم نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں گولیمار ندی میں پھینک دی تھیں۔

دعوے میں کہا گیاکہ ملزم سید محمد عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے، ملزم شاہ فیصل سیکٹر کا ممبر ہے اور ایسٹ پولیس کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں