پاکستانی مقبوضہ کشمیر:راولاکوٹ میں جنرل پوسٹ آ فیس سٹاف کا احتجاج

0
27

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں گلگت بلتستان کشمیر بھرکی طرح راولاکوٹ میں بھی جنرل پوسٹ آ فیس کے اپریشنل سٹاف کا جنرل پوسٹ آ فیس کے باہر بھرپور احتجاج اپریشنل سٹاف نے سفید پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ان کا کہنا تھا گورنمنٹ آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکمہ جات میں ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیاگیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے حکومتی اعلانات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے پاکستان پوسٹ کے اپریشنل سٹاف کی چھٹی ختم کر دی گئی ستم ظریفی کی بات ہے کہ ایک ہی ادارے میں دو دو قانون ڈی جی آ فیس ریجنل آ فیس ڈویڑنل آ فیس میں ہفتے کو چھٹی کردی گئی جن کا تناسب دس فیصد بنتا ہے جبکہ کی نوے فی صد کو اس سہولت سے محروم کر دیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو تمام بینک اور سرکاری دفاتر اور کاروبار بند ش کے باعث ڈاک کی ترسیل میں مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ ملک پر ایکسڑا بوجھ بھی پڑتا ہے منہگائی کے اس دور میں چھوٹے ملازمین کے بجٹ پر اثر پڑتا ہے لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں اپریشنل سٹاف نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتے کو چھٹی کو یقینی بنایا جائے اور اپریشنل سٹاف اپ گریڈیشن کا معاملہ جو 2016سے التوا کا شکار ہے فلفور اپ گریڈیشن دی جائے اسکے علاوہ سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان جملہ مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو پاکستان گلگت بلتستان کشمیر بھرمیں ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں