مقبوضہ بلوچستان:تیرہ سالوں سے جبری گمشدہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے لیے کل سیمینار ہوگا

0
98

پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کراچی پریس کلب میں سیمینار ہوگا۔ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جبری گمشدگی اور غیر قانونی حراست کے تیرہ سال مکمل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی سزا کے اس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہم کل بروز منگل 28 جون 2022ء بوقت شام چار بجے کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں ایک سیمینار منعقد کر رہے ہیں۔

سمی بلوچ نے تمام انسان دوست خواتین اور حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد بلوچ کو 28 جون 2009 کو ضلع خضدار کے علاقے اورناچ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں