پاکستانی مقبوضہ کشمیر: باغ شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، عوام پریشان

0
56

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے باغ شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ انتظامیہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام۔

مقامی ذرائع کے مطابق چوری کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باجود باغ پولیس چوروں کی شناخت کرنے سے قاصر پولیس اہلکاروں کی رات گئے باغ شہر میں گشت کے باوجود چوری کی وارداتیں تھم نہ سکی کچھ دن قبل باغ شہر میں دو جگہوں پر یونیورسٹی روڈ اور جنگلات روڈ پر ایک ہی رات چوری کی واردات ہوئی جس میں چور دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں میں موجود بھاری رقوم لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کے اہلکار چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باغ شہر میں کچھ دن قبل چوری کی واردات میں ملوث ملزمان تاحال پکڑے نہ جاسکے اور جب یہ چوری کی واردات ہوئی تھی تب پولیس کا یہ دعویٰ تھا کہ ہم بہت جلد چوروں کو پکڑ لیں گے جبکہ آج دس دن سے زائد دن گزر چکے ہیں تاحال چور پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ آئے روز بڑھتی ہوئی چوری کی ان وارداتوں میں اضافے سے تاجروں،شہریوں میں شدید غصے کی لہر میں اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح سے ہمارا نقصان ہوتا رہا تو ہمیں تجارت کے بجائے کوئی اور پیشہ اختیار کرنا پڑے گا مہینوں کی جمع پونجی چور ایک ہی رات میں لے جاتے ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے چوری میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرے اور بڑھتی ہوئی چوری کی ان وارداتوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

آزاد ذرائع کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس میں پولیس کی شمولیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں