مقبوضہ کشمیر: جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا معیاری تعلیم کے لیے ریلی

0
49

مقبوضہ کشمیر کے شہراولاکوٹ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر ِ اہتمام ”معیاری تعلیم دو، مستقبل سنوارو“ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی پروگرام سے چییرمین جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نوید صاحب، وائس چییرمین انوش بٹ صاحب، سیکرٹری جنرل ایس ایل ایف سعد خان، چیف آرگنائزر راجہ شہباز، سیکرٹری جنرل ایس ایل ایف سعد خان، سینیر رہنما ممبر سی سی عاطف حسین،چیف آرگنایزر راجہ شہباز، قادر انقلابی، محمد ولید، پونچھ یونیورسٹی سے طالبعلم رہنما بلال امتیاز اور آل آذادکشمیر پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ذمہداران نے خطاب کیا۔
مقررین نے نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں و جرمانے کی مد میں کی جانے والی لوٹ کھسوٹ، اداروں کے اندر پرینٹڈ سٹیشنری و یونیفارم کے کاروبار کے خلاف، تعلیمی اداروں کو منشیات کا گڑھ بنانے کی سازش کے خلاف، یونیورسٹی آف پونچھ اور میڈیکل کالج کی عمارات کی فلفور تعمیر، جنسی حراسگی کی روک تھام کیلئے کمیٹیز کے قیام کیلیے اور دیگر طللبا ء مسائل پر تفصیلا ً گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ظلم جبر کے خلاف آج تحریک کا آغاز کیا ہے۔ آج کی احتجاجی ریلی کا بنیادی مقصد عوام بیداری مہم کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم و دیگر ذمہداران کو ان کے فرائض کی یاداشت پیش کرنا تھا۔ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ طلباء حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اسی تحریک کو منظم کریگی اور اگلے مرحلہ میں وزیر ِ تعلیم و دیگر ذمہداران کو خطوط لکھے جائیں گے اور جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا وفد ذمہداران سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات پیش کرے گا۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ذمہداران کو اپنے فرائض نبھاتے ہوئے ان مطالبات پر ایکشن لینا چاہییے اور ایسا نہ کیا گیا تو جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ 13 اگست کو کچہری چوک میں تین دن کیل?ے علامتی دھرنا دے کر اگلے لائے عمل کا اعلان کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں