مقبوضہ کشمیر: خود مختاری کی بات کرنے والے انڈیا کے ایجنٹ ہیں،کٹھ پتلی وزیر اعظم

0
89

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ خطہ ریاست جموں کشمیر کے مزاحمت کار “را” کے ایجنٹ ہیں۔تہاڑ جیل کی طرح ہم یہاں بھی جیل بنائیں گے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بیان کے بعد کشمیر کی خود مختاری و آزادی کی بات کرنے والوں سمیت عوام میں سخت غم و غصہ پھایا جاتاہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کٹح پتلی برائے کرم ایجنٹوں و غداروں کے خلاف کاروائی کرئے سب سے بڑا غدار وہی ہیں جو پاکستانی غلامی قبول کر چکے ہیں، بھوک ننگ غربت بیروزگاری کا نام آزادی نہیں بلکہ غلامی و قید و بند کے برابر ہی ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی جناب وزیراعظم اختیارات آپکے پاس موجود ہیں (وہ الگ بات ہیکہ واپڈا کا چپڑاسی،اور جی او سی مری کا حوالدار موصوف سے زیادہ طاقتور ہے)۔ بہرکیف اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے پیسے ضبط کر لیجیے۔نیز آئی ایس آئی سے بھی پیسے لینے والوں کے لیے بھی کوئی ایوارڈ جاری کیجئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں