مقبوضہ بلوچستان: لاپتہ کفایت اللہ بلوچ کی بازیابی کیلئے آر سی ڈی شاہراہ بلاک

0
49

دھرنے کی وجہ سے ٹریفک مکمل بند ہوگئی ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کفایت اللہ بلوچ کااگر کوئی جرم کیا ہے توان کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگر میں لاپتہ کفایت اللہ بلوچ کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کیلئے مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دے کر احتجاجاًبلاک کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین و بچوں سمیت مرد بھی شامل ہیں جوکفایت بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کفایت بلوچ11 فروری 2022 کو منگوچر، قلات بلوچستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے وہ کہاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں