بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے ایک آفیسر سمیت آٹھ فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں آج جمعرات21 جولائی کی رات7بجے ملیشبند میں فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار ایک فوجی آفیسر،سمیت 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔