مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے شاہ پور ہوٹل کے قریب فائرنگ کر کے انکو زخمی کیا ہے جس سے دونوں افراد زخمی ہوئے ہیں،ان کا تعلق پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ایم آئی سے بتایا جاتا ہے،بعد ازاں پاکستانی فوج کی سخت نگرانی میں انکو تربت کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔