مقبوضہ کشمیر: روڈ کی خستہ حالی، ٹوٹ پھوٹ، اسیران پونچھ کی رہائی کے لیے دھرنا

0
51


مقبوضہ کشمیرنکیال تا موہڑہ مرکزی ڈیفنس روڈ کی مکمل خستہ حالی، ٹوٹ پھوٹ، اسیران پونچھ کی رہائی کے لیے، موہڑہ، بالاکوٹ، دھروتی، نارہ میں سرکاری آٹا کی عدم فراہمی، آٹے کی سبسڈی کی بحالی، مہنگی بجلی، بجلی ٹیکسوں، لوڈ شیڈنگ، صحت کے مسائل اور عوامی حقوق کی بحالی و بازیابی کی جدوجہد میں پابند سلاسل اسیران پونچھ سے اظہار یکجہتی، مفت بجلی کے حصول اور سرکاری آٹا کی فراہمی کے بارے میں سیز فائر لائن کے قریب موہڑہ شریف بازار میں جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی اور سماج بدلو تحریک نکیال کے زیر اہتمام سٹریٹ اینڈ سیکٹر پروٹیسٹ کمپئین کے سلسلہ میں علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں سینکڑوں عوام کی بھرپور شرکت،رہائی، بجلی آٹا، ترمیم خاتمے پر مبنی مطالبات کے حق میں، اسیران سے اظہار یکجہتی اور مفت بجلی آٹا سبسڈی اور روڈ کی خستہ حالی پر زبردست نعرے بازی کی گی۔ کمپئین، یونین کونسل موہڑہ، بالا کوٹ، دھروتی، نارہ، ٹھنڈی کسی، ہٹلی، بنالہ و دیگر درجنوں مقامات پر کی گی، عوام نے بڑے احتجاجی مارچ کی بھرپور حمایت و شرکت کی یقین دہانی کرائی، نکیال کے عوام اب بنیادی حقوق کے لئے کسی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے، عوامی مسائل کا حل ہی عوامی جدوجہد سے ممکن ہے، نکیال تا موہڑہ مرکزی ڈیفنس روڈ ہے جو ہزاروں سیز فائر لائن پر بسنے والے خاندانوں کی واحد سڑک ہے مکمل طور پر ٹوٹ چکی، جگہ جگہ بڑے بڑے گہرے کھڈے، بند نالیاں، سڑک گہل بنی ہے، چند مقامات سے پولیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں، لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو رہی ہے، کئی سالوں سے اس سڑک کو ری کنڈیشن نہیں کیا گیا، مریض، زخمی نکیال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال آتے آتے راستے میں دم توڑ دیتے ہیں اور ہچکولے کھانے سے خواتین و مریضوں کے عذاب ہے۔ محکمہ خوراک کے ڈپو میں آٹا کم آتا ہے، محنت کشوں عوام کی پہنچ سے دور، 1998 کی آبادی کے مطابق لسٹیں بنی ہیں نئی موجودہ آبادی کے تحت نئی لسٹیں بنائی جائیں، آٹا پر سبسڈی بحال کی جائے، وافر مقدار میں آزاد جموں و کشمیر حکومت نکیال میں آٹا فراہم کرے، کوٹہ زیادہ کیا جائے، ناظم اعلیٰ خوراک آٹے کے حقوق سلب کر رہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر حکومت، محکمہ خوراک کے وزیر و ناظم اعلیٰ کی ملی بھگت سے آٹا نہیں مل رہا ہے نہ سبسڈی بحال ہے، سیز فائر لائن کے عوام بھوکے مر رہے ہیں۔ ہمیں مفت بجلی دی جائے پورے خطہ کی دو سو میگا واٹ گھریلو بجلی کی ضرورت ہے،جبجہ چار ہزار میگا واٹ یہاں سے پیدا ہوتی ہے۔ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، صحت کی سہولیات سیز فائر لائن پر موجود نہیں ہیں، ایک چھوٹا سے جدید سہولیات پر مبنی ہسپتال دیا جائے دو ایمبولینس دی جائیں، تعلمی سٹاف کی کمی و تعلیمی مسائل حل کیے جائیں، کرکٹ اسٹیڈیم دیا جائے۔ عوام علاقہ نکیال کوٹلی پونچھ کی عوام کو عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر لال سلام پیش کرتے ہیں۔ پونچھ کا خطہ ریاست کے ماتھے کا جھومر ہے۔ اس جدوجہد میں میرپور ڈویڑن ہی عوام پونچھ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر تما اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو سیز فائر لائن کی عوام بڑا سخت ردعمل دے گی۔ 15 ویں ترمیم ریاست کے خاتمہ کا اختتام ہے کسی صورت میں 15 ویں ترمیم موجود نہیں اگر مسلط کی گئی تو بغاوت و مزاحمت کریں گے۔ ٹورازم اتھارٹی ڈویلپمنٹ کسی صورت میں قبول نہیں سیاحتی مقامات پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر، راہنماء سماج بدلو تحریک نکیال شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، این ایس ایف و سماج بدلو تحریک نکیال کے راہنما کامریڈ سردار جواد انور خان ایڈووکیٹ، صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نکیال و راہنما سماج بدلو تحریک نکیال مجیب عالم چوہدری، سماج بدلو تحریک کے راہنما سردار ہارون شمسی، سردار شفقت و دیگر نے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم ووٹ مانگنے نہیں آئے ووٹ جو مرضی کو دیں، جو مرضی سوچ نظریہ اپنائیں وہ آپ کا حق اظہار رائے ہے لیکن عوامی حقوق کے لیے کم از کم منظم ہو جائیں۔ موہڑہ و دیگر علاقوں میں جلد عوامی حقوق کی بحالی و بازیابی کے لیے سیز فائر لائن پر مارچ کیا جائے گا۔موہڑہ، بالا کوٹ، ڈبسی، لنجوٹ، دھیری، نارہ وغیرہ سیز فائر لائن کی عوام کا نکیال کے محکمہ جات معاشی ذہنی بدترین استحصال کر رہے ہیں، لوٹ کھسوٹ کا راج ہے، عوام نے درجنوں شکایات بھی مہم میں درج کرائیں۔ جلد ان علاقوں میں کھلی عوامی کچہریاں لگانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں