مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کیخلاف عوام نے احتجا جاًرواڈ بلاک کردیا۔مظاہرین نے گوادر میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجاًمیرین ڈرائیو پر احتجاجی مظاہرہ کیااور ٹائر جلا کر سڑک بند کردیا۔فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حلیم محمد رفیق اور خدا بخش کے ناموں سے ہوگئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق حلیم محمد رفیق ایک فٹبالرہیں۔احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں حلیم محمد رفیق کو رہا کردیا گیاجبکہ خدابخش تاحال لاپتہ ہیں۔جبری گمشدگیوں کیخلاف مظاہرے کے شرکائنے حکومت اور مقتدر حلقوں سے لاپتہ افراد کی جلد بازیابی اور اس قسم کے واقعات کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔گوادر سمیت مکران بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی لوگ جبری طور پر گمشدہ کردیے گئے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شاہ داد ولد حاجی عظیم، عباس ولد علی، براھمدگ ولد موسی، انکے بھائی بالاچ اور حلیم محمد رفیق بازیاب ہوگئے ہیں