پاکستان:جلد ہی عوام کو عمران کی اصلیت پتہ چل جائے گی، سینئر صحافی

0
42

پاکستان سینئر صحافی محسن بیگ نے کہا ہے کہ میرا اور عمران خان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے اللہ اس کا گوا ہ ہے بس مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے سلامتی اداروں نے بھی اس سے میری طرح دھوکہ کھایا ہے، اللہ نے چاہا تو جلد ہی عوام کو عمران خان کی اصلیت پتہ چل جائے گی، وہ لوگ بے وقوف تھے جو اس پر پیسے خرچ کرتے رہے، ہمیں کوئی لالچ نہیں تھا، عمران خان ہر پیسے والے سے جیلس ہے وہ سمجھتا ہے کہ ہر پیسے والا چور ہے۔ عمران خان کوئی مذہبی ا?دمی نہیں، باہر کے لوگوں نے اسے بتایا کہ اسلامی ٹچ دو، اس کی تو نظر اور نیت ٹھیک نہیں ہے ایسا شخص کیسے ریاست مدینہ بناسکتا ہے۔ بشریٰ بی بی سے عمران خان کی شادی ایک پلان کے تحت ہوئی ہے اس کی نظر اور نیت ایسی ہے کہ مرشد کے گھر جاو? مرشد کو ہی ساتھ لے جاو?، جو ان کا پلان تھا وہ انہوں نے بشریٰ بی بی سے شادی کرکے 100فیصدی اچیو کرلیا ہے، یہ پنڈورا باکس بھی ایک دن کھلے گا۔ عمران خان مورلی ایماندار نہیں تو فنانشل طور پر کیسے ایماندار ہوسکتا ہے۔ 2014ء یا 2015ء میں عمران خان نے تو انڈیا جاکر انٹرویو کے عوض پیسے کمائے ہیں۔ اس شخص کی ایمانداری صرف پبلک کو دکھانے کے لئے ہے ورنہ تو یہ شخص ملک کے لوگوں کا اخلاق تباہ کررہا ہے۔ جیو نیوزکے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں چیف الیکشن کمشنر انتہائی ایماندار ا?دمی ہیں رشتے داریاں سب کی ہوتی ہیں، عمران خان کی بھی رشتہ داریاں ہیں ان کے رشتے دار ان کے خلاف کیا باتیں

کررہے ہیں وہ خود دیکھ لیں۔ الیکشن کمیشن نے جوفیصلہ دیا بہترین ہے تاہم اس سے کچھ چیزیں ابھی بھی رہ گئی ہیں، اب یہ معاملہ ایف ا?ئی اے میں کیبنٹ کی جانب سے جارہا ہے تو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ عارف نقوی نے ان کو جس اکاو?نٹ میں پیسے بھجوائے یہ اس اکاو?نٹ سے 20 سے 25 کروڑ نکال کر اس اکاو?نٹ کو بند کرادیا کرتے تھے اور الیکشن کمیشن وہ اکاو?نٹ نہیں چیک کرسکا جو بند کرادیئے گئے تھے، اسٹیٹ بینک نے تو الیکشن کمیشن کو جو کرنٹ اوپن اکاو?نٹ تھے صرف اس کی رپورٹ دی ہے۔ ایف ا?ئی اے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بند اکاو?نٹ کی ٹرانزیکشن بھی نکال سکتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ عارف نقوی کا ایک وڈیو بیان ہے جو جلد سامنے ا?جائے گا جس میں انہوں نے اقرار کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو کتنے پیسے کیش دیئے اور کتنے اکاو?نٹ میں بھیجے ہیں، میرا نہیں خیال کہ یہ اس کیس میں بچ سکیں گے، عمران خان نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن یہ نہیں کہ میں ا?پ کی جیب سے پیسے نکال لوں، عمران خان اس شخصیت کے مالک ہیں کہ وہ ا?پ پر اس طرح سے اثر انداز ہوگا کہ ا?پ اپنا کوٹ، شرٹ اور پینٹ اتار کر اسے دیدو گے، مالی طور پر عمران خان نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، کیا عمران خان بتائیں گے کہ ا?ج وہ جس محل میں رہ رہے ہیں اس کا خرچہ کون دیتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ عوام کو اس عالمی سازش کا پتہ ہے تاہم کچھ لوگ جان بوجھ کر ضرور اس کا حصہ ہیں جبکہکچھ لوگ نادانی میں اس کا حصہ بن رہے ہیں اور اپنا ہی ملک تباہ کررہے ہیں۔ محسن بیگ نے کہا امریکا عمران خان کے خلاف کیونکر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ تو خود امریکا کے پروردہ اور امریکن ایجنٹ ہیں، یہ کام ان کے لئے کرتے اور امریکا کے خلاف بات کرکے عوام سے ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے ہی دفتر میں بیٹھ کر امریکن ایمبیسی کے لوگوں نے کہا کہ وہ کرائے پر عمران خان کے لئے گھر ڈھونڈ رہے ہیں جس پر میں نے کہا ا?پ کیوں؟ تو

انہوں نے کہا کہ وہ مالی طو رپر کمزور ہے تو کرایہ ہم ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو اس لئے سپورٹ کیا تھا کہ ہمارا ملک بدل جائے، ملک میں اصلاحات ا?جائیں، رولز اینڈ ریگولیشن بہتر ہوں، ایک عام ا?دمی کی زندگی میں بہتری ا?ئے، ہمیں اس سے کوئی لالچ نہیں تھا، ہمیں جب اس کی اصلیت پتہ چلی تو ہم سائیڈ پر ہوگئے عمران ا?ج بھی مجھ پر کوئی الزام نہیں لگاسکتا ہے، میرا اس سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے اور یقین جانیں ا?ج بھی لوگ اس سے دھوکا کھارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں