بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں، گوادر سے بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے شام کو ایک احتجاجی کیمپ لگا کر اپنے پیاروں کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،
احتجاج میں لاپتہ عظیم دوست کی بہن رخسانہ عظیم سمیت یاسر شبیر، رفیق اومان ،شمیم رحمت، نسیم بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین شامل تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں اپنے لاپتہ پیاروں کے تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے، جس میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انصاف کی فراہمی کیلئے نعرے درج تھے، لواحقین نے اپنے مختصر تقاریر میں ریاست سے اپیل کی کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں ملکی قائم کردہ عدالتوں میں پیش کیا جائے، لیکن انہیں اس طرح اذیت سے نکالا جائے،
لواحقین کا کہنا تھا آج یہاں قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے بندے آئے ہیں جو ہمیں کوریج دینا چاہتے ہیں ہمارا درد سننا چاہتے ہیں لیکن انکو روکا جا رہا ہے،
مظاہرے میں حق دو تحریک کے رہنما بھی شریک رہے، لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کہا کہ بلوچ ماؤں کو رلانے والے گماشتے آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، ریاست اگر جبر کو ختم نہیں کرے گا تو جبر کی کوکھ سے شاری پیدا ہوں گے، مقررین نے مزید کہا کہ ملکی عدالتیں انصاف فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ یہاں سب سوداگر ہیں