مقبوضہ بلوچستان: لاپتہ افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل اور ملتان میں لاشوں کی برآمدگی وکیخلاف ریلی

0
92

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سول سوسائٹی کی طرف سے نشتر ہسپتال ملتان سے ملنے والی مبینہ بلوچ لاپتہ افراد کی لاشوں اور سی ٹی ڈی کی فیک انکاؤنٹر میں لاپتہ تابش بلوچ، سلال بلوچ، فرید بادینی بلوچ اور دیگر بلوچوں کے قتل کے خلاف تربت عطا شاد ڈگری کالج سے فدا شہید چوک تک ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت سول سوسائٹی کے کو آرڈینیٹر گلزار دوست بلوچ نے کی۔

مقررین میں گلزار دوست، سنگت رئیس منظور بلوچ، سدیر بلوچ اور سلمان بلوچ نے کہا کہ پہلے تو ہمارے معدنیات بیچتے تھے اب بلوچ لاپتہ افراد کے جسم کے اعضا بیچ کر کھانے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یواین او، ایمنسٹی انٹرنیشنل، یومن رائٹس واچ اور یورپی یونین سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان میں بلوچوں کے قتل عام بند کروائیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں