مقبوضہ بلوچستان :پاکستانی سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلہ میں چار لاپتہ افراد کو قتل کر دیا

0
22

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ایک اور کاروائی چند گھنٹوں کے اندر اندر جعلی نکلی ۔ خاران میں گذشتہ شب بدنام زمانہ سی ٹی ڈی ہاتھوں ھلاک چار افراد میں سے تین کی شناخت پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر ہو گئی ہے ۔ سی ٹی ڈی کے جاری کردہ جھوٹی بیان میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ رات نوشکی کے علاقے زرین جنگل میں مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران چار مبینہ بلوچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دو فروری کو نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی حکام نے حسب روایت جھوٹی دعویٰ دوران یہ بھی کہاتھا کہ کاروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ بلوچ فرزندوں کو انھوں نے دہشت گرد ظاہر کرکے انکی نعشیں خاران ہسپتال منتقل کر دیئے تھے ۔ سی ٹی ڈی کے بیان آنے کے بعد جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی زندگیوں کیلے فکر مند ہونا شروع ہوگئے اور لواحقین مختلف علاقوں سے خاران ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ۔ جہاں تین افراد کی شناخت ہوگئی ، مذکورہ افراد میں سے ایک کی شناخت فرید ولد عبدالرزاق بادینی سکنہ نوشکی کے نام سے ہوئی لواحقین مطابق انھیں 28 ستمبر 2022 کو شال سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ، دوسرے کی شناخت سلال ولد حاجی عبدالباقی بادینی سکنہ نوشکی سے ہوا ہے ، جنھیں 6 اکتوبر 2022 کو شال کے علاقے بروری روڈ ریلوے کالونی سے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے سلال بادینی کو اس سے قبل 5 مارچ 2022 میں لاہور سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں اگست میں رہا کیا گیا ، مذکورہ نوجوان کے ہمراہ ایک اور نوجوان ہارون بادینی ولد شاہنواز بادینی کو لاپتہ کیا گیا تھاجو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ جبکہ تیسرے کی شناخت تابش وسیم کے نام سے ہواہے جنھیں 9 جون 2021 کو فورسز اور ایجنسیوں نے خضدار سے جبری لاپتہ کردیاتھا ۔ آپ جانتے ہیں بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروائیوں کو ہمیشہ سیاسی سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے مشکوک نگاہوں سے دیکھا ہے کیوں کہ انھوں نے ہمیشہ جبری لاپتہ افراد اور نہتے لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر انھیں جعلی مقابلوں میں ، کسی پر مذہبی تو کسی پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کا لیبل لگاکر جعلی مقابلوں کو مقابلہ کا نام دیکر ھلاک کردیاہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں