مند: پاکستانی فوجی کرنل کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

0
14

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف نے کیچ میں پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے قابض دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔

ترجمان کے مطابق منگل کی شام پانچ بجکر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے سورو مند میں واقع پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا، حکمت عملی کے تحت سرمچار محفوظ فاصلے پر مختلف سمتوں میں دشمن کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خلاف مکمل تیاری کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا اس حملے میں پاکستانی فوج کے کرنل آصف منیر کی رہائش گاہ کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا اور لگاتار چھ مارٹر گولے فائر کیے گئے جو کیمپ کے رہائشی علاقے کے اندر گر کر تباہ ہوئے، حملے کی شدت سے دشمن اپنے محفوظ مورچوں میں چھپے رہے اور سرمچار حملے کے بعد بآسانی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں