پاکستان:تحریک انصاف کا احتجاج:باپ بیمار بیٹی کو اٹھائے منتیں کرتا رہا مگر گاڑی کو راستہ نہ ملا۔

0
29

اتوار کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں باالخصوص راجدانی اسلام آباد سے ملحق اضلاع میں شدید ٹریفک جام اور اس دوران سفر کرنے والوں کو پریشانی کی اپ ڈیٹس سوشل ٹائم لائنز پر خاصی نمایاں ہوئی ہیں۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکے جانے کے بعد پارٹی قیادت کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا تو سوشل ٹائم لائنز پر مصروف سڑکوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں جن میں پیر کے روز خاصا اضافہ ہوا ہے۔

حویلیاں سے آنے والا باپ ٹیکسلا کی حدود میں بیمار بیٹی کو اٹھائے منتیں کرتا رہا مگر گاڑی کو راستہ نہ ملا۔

شکیل احمد نے راولپنڈی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیاسی جماعت کے چند اہلکار روڈ بند کرکے اور آگ جلا کر بیٹھے ہیں۔ انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور مریض تڑپ رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں