پاکستان:جنوبی وزیرستان مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، بندوقیں اور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے

0
34

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں پولیس پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ، حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت حمید اللہ اور فرمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ اور پوسٹ پر موجود گاڑی بھی ساتھ لے گئے جبکہ ایک پولیس وین کو آگ لگا دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں