مقبوضہ بلوچستان:حب سی ٹی ڈی کی ایک اور جعلی کاروائی دو لاپتہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا گیا

0
39

مقبوضہ بلوچستان میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے پہلے سے جبری لاپتہ دو افراد کو مسلح بلوچ تنظیم کے ساتھ جوڑ کر چھوٹا دعوی کرکے گرفتار نے کی بیان جاری کی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ ان سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیاہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعہ کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ بی ایل اے (آزاد) کے کمانڈر جعفر عرف ملاامین اور ظہیر بلوچ عرف زیب کے دو قریبی ساتھی منگل خان مری اورگلزار احمدمری دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حب کے علاقے آفتاب چوک پر اٹک سیمنٹ فیکٹری کی مشینری اور مزدوروں پر حملہ کرنے کی غرض سے موجود ہیں ، جس پرسی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرکے 2کلو گرام دھماکہ خیز مواد،ایک عدد ڈیٹونیٹر،چارمیٹر پرائماکارڈ اور ایک دستی بم برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ملاامین،مجیب عرف آکاش اور ظہیر عرف زیب کے لئے اٹک سیمنٹ فیکٹری پرحملے کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے میں ملوث ہیں ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ آپ کو معلوم ہے سی ٹی ڈی کی کاروائیوں کو بلوچستان سندھ اور پختونخواہ میں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، کیوں وہ ہمیشہ فوج ، ایم آئی اور آئی ایس آئی کی کالی کرتوت چھپانے کیلے ہمیشہ جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو ھلاک کرکے مقابلے کا نام دیتے چلے آرہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وہ پہلے سے فورسز خفیہ اداروں ہاتھوں اغوا اور لاپتہ کئے جانے والے افراد کو جعلی چھاپوں میں گرفتاری کا جھوٹا دعوی کردیتے ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں