پاکستان:لانگ مارچ، سکیورٹی کے نام پر حکومت کے 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ

0
24

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر حکومت کے 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے کے مصداق عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا جبکہ اسلام آباد والے راہ تکتے رہے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وزارت داخلہ نے 39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا، یہ رقم کنٹینرز لگانے، فورسز کے قیام و طعام اور شیل کی خریداری کے لیے تھی۔

اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کنٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے، مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، ان میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے، اہلکاروں نے 2442 شیل بھی استعمال کیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں