پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں ن لیگ آگے

0
92

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفر آباد میں ووٹ ڈالے گئے۔

3 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجےسے شام 5 بجےتک جاری رہی۔

پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی انگیٹھیاں جلائی گئیں، ووٹرز کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ہوٹلوں اور ڈھابوں نے صبح ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا۔

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 8، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف 6، 6 وارڈز سے کامیاب ہوئی ہیں۔

آزاد امیدوار 5 اور مسلم کانفرنس ایک وارڈ میں کامیاب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں