پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے مظفرآباد کے ستر کڑیاں میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب اور ناکام امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہو گیا۔
انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد دونوں امیدواروں کے درمیان لڑائی جھگڑا دیکھنے میں آیا اور اس دوران 3 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
جموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔