مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری،بی ایل ایف اور بی ایل اے نے ذمہ لے لی

0
94

مقبوضہ بلوچستان کے دو اضلاع کیچ اور پنجگور میں بی ایل ایف اور بی ایل اے کے فریڈم فائٹرز کے حملے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے تمپ میں اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ تیس نومبر کو مند،تمپ میں ہمزہی میں کاسگانی کور میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجما ن جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز پنجگور شہر میں ہسپتال چوک پر قائم قابض پاکستان فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں