مقبوضہ بلوچستان:سندھی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے گوادر میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا

0
73

سندھی کلچر ڈے کے موقع پرسندھی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا۔

اس موقع پر میر حسن کی قیادت میں گوادر میں مقیم سندھ دھرتی کے نوجوانوں اور بزرگ شخصیات نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر میرین ڈرائیو پر سندھی روایتی ڈانس کرتے ہوئے سندھی کلچر ڈے منایا۔

اس موقع پر میر حسن بلوچ نے کہاکہ آج دنیا بھر میں سندھی کلچر ڈے مناکر شاہ لطیف کی دھرتی سندھ اور سندھی ثقافت کے ساتھ اظہار محبت کا دن ہے، سندھی دنیا میں جہاں بھی مقیم رہیں، وہ اپنے کلچر اور سرزمین سے وابستگی کا اظہار اپنے روایتی جذبے کے ساتھ کرتے ہیں۔

اس موقع پر میر حسن سولنگی نے گوادر پریس کلب کے سابق صدر بہرام بلوچ کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں