پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:پی ٹی آئی نے میرپور ڈویڑن میں 371 بلدیاتی انتخابات کی نشستیں جیت لیں

0
39

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویڑن میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے371 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔بلدیاتی انتخابات کا تیسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن کنٹرول روم کی جانب سے میرپور ڈویڑن کی 1083 میں سے 1070 نشستوں کے نتائج جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویڑن میں تحریک انصاف 371نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، آزاد امیدوار 313 نشستوں کے ساتھ دوسرے اورمسلم لیگ ن 230 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پیپلز پارٹی 139، مسلم کانفرنس اور تحریک لبیک 8، 8 اور جماعت اسلامی صرف ایک نشست حاصل کر سکی۔

نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی 116 اور میونسپل کارپوریشن کی 60، یونین کونسل کی 838، میونسپل کمیٹی 48 اور ٹاؤن کمیٹی کی 8 نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کی ایک ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

میرپور میونسپل کارپوریشن کی کل 46 نشستوں میں پی ٹی آئی 23 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، آزاد امیدوار 10، مسلم لیگ 12 اور پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

کوٹلی میونسپل کارپوریشن کی کل 14 نشستوں میں 6 پر آزاد امیدوار اور 4 پر تحریک انصاف کامیاب قرار پائی جبکہ مسلم لیگ ن 3 اور پیپلز پارٹی کے حصے میں صرف ایک نشست آسکی۔

ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کی 4 نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 2، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب جبکہ ٹاؤن کمیٹی کوٹ علی جیمل ضلع بھمبر کی 4 نشستوں میں سے 2 نشستوں پر آزاد امیدوار، مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں