گلگت بلتستان: پاکستانی سرکاری آفسران کی گاڑی نے دو محصوم بچوں کو کچل دیا

0
238

گلگت بلتستان میں کلفٹن پل پر پاکستانی خفیہ اداروں کی گاڑی نے دو معصوم بچوں کو کچل دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں کلفٹن پل سرکاری گاڑی نے دو معصوم بچوں کو کچل دیا اور بعد میں عوام کے نکلنے پر شدید زخمی بچوں کو فوجی ہسپتال سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک ہے اور کسی کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری گاڑی کا کسی کو کچلنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی مقدس ادارے کی گاڑیوں نے لوگوں کو کچل کر غائب ہوئے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو سرکاری مراعات کے ساتھ یہاں پر عوام کے جان سے کھیلنے کی کھلی اجازت ہے یہاں صرف عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا گناہ کبیرہ اور خطرناک جرم ہے کیونکہ نوآبادیاتی نظام کا قانون ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں