پاکستان آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پورا کرے گا: وزیراعظم

0
82

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف ریویو کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

پاکستانی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ڈالرز ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ڈالر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں معاشی ٹیم سے برآمد کنندگان کو بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں جب کہ آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھانے کا بھی کہا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے معاشی ٹیم سے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بینکنگ چینلز سے رقوم پاکستان بھجوائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں