مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ،ضلع گوادر،ضلع آواران پاکستانی فوجی جارحیت جاری

0
34

بلوچستان کے ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے درمیانی پہاڑی علاقہ سائیجی میں آپریشن کے نام پرگذشتہ چھ دنوں سے پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے۔علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز مسلسل کمانڈوز اتار رہے ہیں جبکہ دونوں طرف سے پہاڑی سلسلہ میں فورسز داخل ہو کر ندی نالوں سمیت تمام پگڈنڈیوں پر بھی مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے گولیوں اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی دیتی ہیں۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات کا جبری گمشدگی کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔واضع رہے کہ اس طرح کی فوجی جارحیت میں پاکستانی فوج جوہڑ اور دیگر پینے کے پانیوں میں زہریلی کیمیکل استعمال کر چکے ہیں جس سے علاقہ مکین اور دیگر جانوروں کی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہیں۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز کی موجودگی سے سائیجی کے گردو نواح میں واقع تمام انسانی بستیاں خوف وہراس میں مبتلا ہیں اور گذشتہ چھ دنوں سے گھروں میں محصور ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ آواران کے تحصیل جھاؤ میں فورسز کی ظلم و جبر سے لوگ پریشان، آئے روز سیکورٹی فورسز مختلف حیلے و بہانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنجر زمینوں و میدانوں سے انھیں بے دخل کرنے کیلے نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کا سلسلہ تیزی سے شروع کردیاہے۔ لوگوں سے جبری اور بلا معاوضہ انکی زمینیں چھین کر ہیلی پیڈ اور فوجی ٹرینی میدان بنانے جارہے ہیں،عوامی حلقے۔

عوامی حلقوں کا کہناہے کہ چند روز قبل انھوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل کی تھی جس میں سیکورٹی فورسز مقامی لوگوں سے جبری بنجر میدان کی صفائی کروا رہے ہیں۔ انھوں نے کہاہے کہ جمعرات کے دن سیکورٹی فورسز نے جھاؤ کوہڑو کے رہائشی شہید عبدالرازق کے داماد الہی بخش کو خاندان سمیت جبرا نقل مکانی پر مجبور کردیا۔بتایابجارہاہے کہ الہی بخش ایک مزدور ہے جو بڑی مشکل سے اپنے بچوں کی گزر بسر کیا کرتے تھے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فورسز لوگوں کو انکے آباو اجداد کی زمینیں چھوڑنے کی خاطر،اور پریشر ڈالنے کیلے روزانہ بلاجواز تنگ کرکے ان سے بیگار میں کام کرواتے اور تشدد کرتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ وہ بیزار ہوکر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ اس کے علاوہ گندم اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے نام پر لوگوں کو حراساں کرنے اور ان کا وقت برباد کرنے کی مقصد سے جھاؤ سمیت نوندڑہ سے روزانہ لوگوں آرمی کمیپ کوہڑو میں بلا یا جاتاہے۔ فورسز کے روزانہ کی تشدد سے مقامی لوگ تنگ آکر عزت کی موت کیلے دعا مانگ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں