پاکستان:سندھ سبھا کے رہنماانعام سندھی و اصغر جمالی فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ

0
63

سندھی لاپتہ افراد کے آزادی کی تحریک چلانے والے انسانی حقوق کی تنظیم سندھ سبھا کے رہنما انعام سندھی اور ساتھی اصغرجمالی میہڑ کودادو کے قریب پاکستانی خفیہ اداروں نے گرفتاری کے بعد جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی میڈیاٹی بی پی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سندھ سبھا کے رہنما انعام سندھی اور اصغر جمالی کے رہنمائی میں میہڑ شہر میں گذشتہ دس دنوں سے کتابی میلہ لگایا گیا تھا جس گذشتہ روز آخری دن تھا۔ اس کے بعد کتابی میلہ آج صبح سے خیرپور ناتھن شاہ میں لگانے کے لیئے کتابوں سے بھری گاڈی کے ہمراہ روانہ ہوئے تو انہیں میہڑ سے دس کلومیٹر دور کولاچی شاخ پر خفیہ اداروں کی گاڈیوں نے گھیر لیا جنہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنی گاڈیوں میں اٹھا کر لے گئے۔

انعام سندھی کو 2018 کے بعد دوسری بار جبری لاپتا کیا گیا ہے جبکہ قومپرست کارکن اصغر جمالی کو بھی 2013 میں جبری لاپتاکیا گیا تھا۔

دونوں ہی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے بعد سندھ میں مسنگ پرسنز کی تحریک چلانے والے سندھ کی دوسری بڑی فورم“سندھ سبھا”کے مرکزی رہنما ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں