پاکستان : سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ وقبضہ،4 اہلکارہلاک ، دیگر یرغمال

0
40

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے تھانے پر حملہ کردیا۔

حملے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح افراد سی ٹی ڈی تھانے کے اندر داخل ہوگئے۔

حملے میں 4 اہلکارہلاک ہوئے اور متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی تھانہ کینٹ کے اندو واقع ہے اور حملہ آوروں نے متعدد عمارتیں بھی اپنے قبضے میں لی رکھے ہیں۔

کہا جارہاہے سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور بنوں کینٹ آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔

حملہ آوروں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ افغانستان تک محفوظ راستہ دینے کے بدلے یرغمال اہلکاروں کورہا کرنے کاکہہ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں