پاکستان:پشاور میں فائرنگ سے خفیہ ادارے کا سب انسپکٹر ہلاک

0
60

پاکستان کے شہرپشاور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خفیہ ادارے کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے خفیہ ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت ہلاک ہوگئے جب کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں