پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں سرکاری افسران اور سامراجی قوتوں نے جنگلی نایاب نسل کو اپنے شکار سے تباہ کر دیا ہے۔
کوٹلی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سدھنوتی اور کوٹلی کے سنگم پر آباد علاقوں میں بن ککڑجنگلی مرغ مکمل ختم ہو چکے تھے،چند سال پہلے اس نایاب نسل نے پھر سے جنگلات کا رخ کیا مقامی لوگوں نے بھرپور تحفظ دیا تعداد بڑھتی گئی اور یہ اتنے بے خوف ہو گے کہ گھروں تک چلے آتے تھے۔
مگر تازہ صورت حال ایسی ہے کہ سرکاری افسران سمیت فوجی اہلکار و دیگر بااثر لوگ ان کے شکار کر رہے ہیں، جس سے ان جنگلی نایاب نسل کے پرندوں کی نسل ایک بار پھر سے ختم ہونے والی ہے۔
ایک مقامی نوجوان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ مقامی لوگ اس طرف توجہ دیں اور ایسے عناصر کو برادری جرگہ تنبیہ کرے اور پاکستانی افسران سمیت بااثر افراد کے خلاف فورا کاروائی کی جائے۔انکا کہنا ہے کہ اپنے ماحول کو خوبصورت بناہیں جنگلی حیات کا تحفظ کرنا عوام کا فرض ہے۔