پاکستانی فوج کابنوں آپریشن میں 25 حملہ آوروں کی ہلاکت کا دعویٰ

0
40

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشتگرد اور دو سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

منگل کی شب جیو نیوز سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ 18 دسمبر کو بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں زیرِ تفتیش 35 دہشتگردوں نے ہتھیار چھین کر فائرنگ کی اور سی ٹی ڈی کے دو جوانوں کو ہلاک کیا اور باقی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’زیر تفتیش لوگوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں کو قابو کر کے یہ صورتحال پیدا کی۔ باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔۔۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکیورٹی فورسز نے وہاں پہنچ کر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کر لیا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ دہشتگرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے مگر اس مطالبے کو رد کیا گیا۔ ان کے مطابق دہشتگرد ہتھیار ڈالنے کو تیار نہ تھے اور اسی وجہ سے بھرپور آپریشن کیا گیا اور پاکستانی فوج کے جوان ’انتہائی بہادری سے لڑے۔‘

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے لیے 48 گھنٹوں تک بھرپور کوشش کی گئی کہ دہشتگرد کسی صورت سرنڈر کر دیں مگر کامیابی حاصل نہ ہونے پر آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 25 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق سات دہشتگردوں نے سرنڈر کیا اور تین فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں