مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ میں مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ۔

0
20

پاکستانی فورسز کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوکدان میں نشانہ بنایا گیا، علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقہ گولیوں اور بم دھماکوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسندلیتے آرہے ہیں۔حالیہ کچھ وقتوں سے مذکورہ اور گردنواح کے علاقوں میں فورسز پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فورسز کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم پاکستان فوج کا موقف میڈیا کے سامنے نہیں آیا ہے۔

رواں ماہ گوادر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بناکر تین اہلکاروں کو ہلاک کیا اور اسلحہ و دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور مذکورہ حملے کی ویڈیو بھی بلوچستان لبریشن فرنٹ نے میڈیا میں جاری کردی تاتھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں