گلگت بلتستان:ریاستی ناجائز ٹیکسز کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال رہا

0
75

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال رہا اور ہر ضلعے میں زمینوں پر قبضے، گندم سبسڈی میں کٹوتی، اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف عوام کا سمندر اْمڈ آیا۔

پورے گلگت بلتستان میں قابض ریاستی ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہڑتال رہا، گلگت بلتستان کے عوام کا گلگت بلتستان میں زمینوں پر ناجائز ریاستی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
پشتون رہنما منظور پشتین نے انکی حمایت کی اور کہا کہ برطانیہ کے دور سے بھی سخت استعماریت آج بھی اس ریاست میں موجود ہے۔
ایک طرف زمینوں پر قبضے دوسری طرف میڈیا بلیک آوٹ۔ محکوم قوموں کو ہر گھڑی بیگانگی کا احساس دلایا جاتا ہے۔

گلگت کے رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری نوآباد کاروں کے ناجائز قبضہ کے خلاف اٹھنے والی آواز کی حمایت کرنے پر بے حد منظور پشتین کے بے حد مشکور ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں