مقبوضہ بلوچستان: گوادر میں دفعہ 144،سینکڑوں افراد گرفتار،مولانا ہدایت اللہ روپوش

0
29

مقبوضہ بلوچستان حکومت نے ساحلی شہر گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ کٹھ پتلی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ادر میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں رواں ہفتے کو حق دو تحریک کے دھرنے پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے خلاف منتشر مظاہرین نے شہر کو مکمل بند کردیا تھا۔ جس کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ، شیلنگ اور گرفتاریاں کی تھی۔

واضح رہے کہ حق دو تحریک کے مولانا ہدایت اللہ روپوش ہو گئے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں