گلگت بلتستان ریاستی ناجائز ٹیکسیز اور مہنگائی کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

0
55

گلگت بلتستان کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئی،ریاستی ناجائز ٹیکسیز اور مہنگائی کے خلاف پورے گلگت میں عوام کا سیلاب سخت سردی میں شاہراؤں پر احتجاج کرتے نظر آیا اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال و مظاہرئے ہوئے۔
گلگت بلتستان میں جمعہ کے روز بعد نماز مکمل ہڑتال رہی اور تمام علاقوں میں ریلیاں نکالنے کے ساتھ شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نوآبادیاتی نظام کو اب قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے حق کے لیے لڑنے کا فیصلہ کیا،
اگر حکمراں طبقہ اور بیوروکریسی گلگت بلتستان کو چراہ گاہ سمجھنے کی غلطی کو برقرار رکھیں گے تو مذاحمت میں بھی شدت آئے گا عوام نے جدوجہد کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گندم سبسٹی سمیت بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،ناجائز ٹیکسزز کے خلاف عوام گزشتہ دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں مگر انکی سننے والا کوئی نہیں،کہاجاتا ہے کہ جمعہ کے روز کی تاریخی احتجاج نے اسٹیبلشمنٹ میں کھلبلی مچا دی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں