مقبوضہ بلوچستان:ضلع آواران میں فوجی جارحیت جاری،4 افراد جبراًلاپتہ

0
43

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔تحصیل مشکے کے علاقے نوکجوسے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 4 افراد کو حراست میں لیکرجبراً لاپتہ کردیاہے۔لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت خالقداد ولد نیاز محمد، اکبر ولد گلداد، نذیر احمد ولداکبر اور بہار ولد محمود کے ناموں سے ہوگئی۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلع آواران کے بیشتر علاقوں میں فورسز نے موبائل سروسز کے نیٹ ورکس کو صرف چند کلو میٹر تک محدود کردیا ہے جس سے رابطوں اور ہر طرح کے خبروں کی رسائی میں لوگوں کومشکلات درپیش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں