مقبوضہ بلوچستان: تین افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ،فائرنگ سے خاتون و بچہ سمیت 3 افراد ہلاک

0
28

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے خاتون و بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے شاہی پٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے نیاز علی مرہٹہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون وبچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک حملہ آور شخص کی بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے آبسر میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر شمس ولد صالح نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔خاندانی ذرائع نے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارنے کے خدشے کااظہار کیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جنکی شناخت بلال ولد غفور اور عمیر ولد داد محمد سکنہ گومازی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو رات گئے دو بجے کے قریب فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں