مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کل چتکان سٹی تھانے پر شام سات بجکر تیس منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان کے ساتھ اہلکار زخمی ہوئے،
ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان بازار میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ اور اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق بلوچ فریڈم فائٹرزسرمچاروں نے نہایت ہی مہارت سے چوکی کو بہت قریب سے نشانہ بنایا، جس کئی راکٹ اور گولے چوکی کے اندر جا گرئے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
اسی طرح آج بدھ کے روزضلع کیچ کے علاقے آپسی کہن میں
میں پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل کارندوں کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ نیز ان حملوں کی ذمہ داری میڈیا میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔